کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر)پہلی بار قومی چیمپئن شپ کھیلنے والی پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے مسلسل دوسرے میچ میں ٹاپ ٹیم کے پی ٹی کو شکست دیکر پی ایف ایف نیشنل چیلنج کپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم میں پی پی ایل نے اپنے دوسرے میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کے پی ٹی کی ٹیم کو 1-0 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کیا۔ فیصلہ کن گول نذر خان نے کھیل کے پہلے ہاف میں کیا۔ آل برادرز فٹ بال اسٹیڈیم پر اشرف شوگر ملز اور فالکن کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا لیکن اس کے باوجود اشرف شوگر ملز نے کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔