کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر) سریاب روڈ پر فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کے واقعات میں ایک نوجوان ہلاک ایک زخمی ہو گیا ۔پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے کلی سردہ کےدوران فائرنگ سے ایک نوجوان محمد عادل جاں بحق ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ شفیع کالونی سریاب روڈ پر معمولی تکرار پر ایک شخص نے تیز دھار آلے سے حملہ کر کے ایک شخص عبدالمنان کو زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔