کوئٹہ(مانیٹر نگ سیل) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی دکان پرفائرنگ سے3افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کی رات کوئٹہ کے علاقے جان محمدروڈ پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے دکانوں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3افراد علی خان ، محمد وقاص اور شبیر احمد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3افراد شدیدزخمی ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیر کور بلوچستان اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، نعشوں اورزخمیوںکو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں زخمیوں کو ٹراما سینٹر کوئٹہ میں طبی امداد دی جارہی ہے ، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔