آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group
داداصاحب پھالکے کون تھے؟

آج داداصاحب پھالکے کا 148واں یومِ پیدائش ہے۔ گوگل نے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ’ڈوڈل‘ کا اہتمام کیا ہے۔پاکستان میں بہت کم لوگ جانتے ہوں گے لیکن بھارت میں داداصاحب کو ’فادر آف انڈین سینما‘کا درجہ دیا جاتاہے۔

داداصاحب پھالکے نے1913ء میں ہندوستانی سینما کو پہلی خاموش فلم ’راجہ ہریش چندرا‘ کے نام سے دی۔اس فلم کو اب ہندوستان کی پہلی مکمل فلم کے طور پر جانا جاتا ہے۔انہوں نے فلمسازی کی باقاعدہ تعلیم برطانیہ سے حاصل کی۔انہیں فوٹوگرافی کا شوق تھا جوآگے چل کر انہیں فلمسازی تک لے آیا۔

داداصاحب پھالکے کون تھے؟

پھالکے نے 1937ء تک اپنے 19 سالہفلمی کیریئر کے دوران کل 95 فلمیں اور 26 مختصر فلمیں بنائیں، جن میں موہنی بھاسمسور، ستیہ وان ساوتری، Lanka Dahan ، شری کرشنا جنمہ اور کلیہ مردان شامل ہیں۔پھالکے مہاراشٹر میں پیدا ہوئے تھے اور ان کے والد ایک اسکالر تھے۔

بھارتی حکومت نے 1969ء میں داداصاحب پھالکے کی سوویں سالگرہ کے موقع پر ’داداصاحب پھالکےایوارڈ‘ کا اجراء کیا۔یہ ایوارڈ سب سے پہلے اداکارہ دیویکا رانی کو دیا گیا۔ اس کے بعد دلیپ کمار، راج کپور، نوشاد، مجروح سلطان پوری، آشا بھوسلے، رشی کیش مکھرجی، گلزار، دیو آنند اور شیام بینیگل جیسے کئی فنکاروں کو اس اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید