سحرش بیگ
چہرے اور گردن کی جلد سے ہم رنگ استعمال کریں
خواتین بنا سوچے سمجھے فاؤنڈیشن کا استعمال کر تی ہیں ،جس سے چہرے میں نکھار پیدا ہونے كکے بجائے رنگت کالی پڑ جاتی ہے ۔فاؤنڈیشن کا انتخاب کرتے وقت اپنی جلد کی قسم ، جلد كکے مسائل اور اس كکے اثرات کو ذہن میں رکھیں ۔اگر آپ کی جلد زیادہ چکنی ہے تو ایسی فاؤنڈیشن منتخب کریں جو چکناہٹ کو کم کر سکے اور اگر آپ کی جلد خشک ہے تو جلد کو نمی ( موسچرائیزر ) فراہم کر نے والی فاؤنڈیشن استعمال کریں ۔
اِس كکے مناسب استعمال سے جلد تمام دن ترو تازہ رہتی ہے اور اگر آپ کی جلد دیگر مسائل جیسے کیل مہاسے ، داغ دھبوں اور جھائیوں جیسے مسائل کا شکار ہےتو اِس كکے لیے ایسی فاؤنڈیشن خریدیں جس میں میڈیکیٹڈ اجزاء شامل ہوں تاکہ آپ کی جلد کو فاؤنڈیشن کی صورت میں ’’اسکن پروٹیکٹر‘‘ مل سکے ۔ خریدنے سے پہلے فاؤنڈیشن میں شامل اجزاء پر نظر ڈال لی جائے تو آپ اپنی جلد کی مناسبت سے فاؤنڈیشن خریدنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں ۔
جو خواتین چہرے پر موجود داغ ، دھبوں اور جھائیوں سے پریشان رہتی ہیں اُنہیں میک اپ كے لیے گاڑھی فاؤنڈیشن کا انتخاب کرنا چاہیے ،تا كکہ متاثرہ حصے کو اچھی طرح ڈھانپا جا سکے ۔ فاؤنڈیشن پہلے اپنی جلد پر لگا کر چیک کرلیں،جس سے یہ پتہ چلے گا کہ آپ کی جلد كکے لیے بہتر رہے گی یا نہیں ۔فاؤنڈیشن کو اپنے بازو ، ہاتھ کی پشت پر یا تھوڑی كکےاطراف میں لگائیں اور ایک منٹ تک رہنے دیں ۔اس طرح جب فاؤنڈیشن پر جسم کا درجہ حرارت اثر انداز ہو گا تو اِس کا رنگ بدل جائے گا ۔اِس سے آپ بہتر طور پر اندازہ لگا سکتی ہیں کہ یہ فاؤنڈیشن آپ کی جلد كکےلیے مناسب رہے گی یا نہیں ۔فاؤنڈیشن کو چہرے كکے علاوہ آپ کی گردن كے ہَم رنگ بھی ہونا چاہیے ۔
خشک جلدکے لیے:
جب آپ ایسی فاؤنڈیشن کا انتخاب کر لیتی ہیں جو کے آپ کی جلد سے میچ کرتی ہو تو پِھر اِس كکے استعمال کا مرحلہ آتا ہے ۔اپنی رنگت سے گہری یا بہت ہلکی فاؤنڈیشن ہرگز استعمال نہ کریں ،کیوں کے ایسا میک اپ چہرے پر نکھار كکی بجائے مصنوعی دکھائی دیتا ہے ۔فاؤنڈیشن ہمیشہ صاف اور نم چہرے پر لگانی چاہیے کیوں کے اگر آپ کی جلد خشک ہے تو فاؤنڈیشن لگانے سے چہرے پر وہ لائنز کی صورت میں واضح نظر آئے گی ۔خشک جلد كے لیے لوشن کا استعمال بہتر رہے گا ۔
چکنی جلدکے لیے:
اگرآپ کی جلد زیادہ چکنی ہے تو فاؤنڈیشن جلد پر ٹھہرے گی نہیں، اِس لیے اسے لگانے سے پہلے جلد کو نارمل سطح پر لانے کی کوشش کریں ۔چکنی جلد پر ایسی کریم لگائیں جو نمی جذب کر لے ۔
فاؤنڈیشن استعمال کرنے کا طریقہ:
فاؤنڈیشن لگانےکے لیے جلد کو نارمل سطح پر لانے کی کوشش کریں ۔ فاؤنڈیشن لگانے کادرست طریقہ یہ ہے کے فاؤنڈیشن کریم کی تھوڑی سی مقدار کو اپنی ہتھیلی پر ڈالیں اور دوسرے ہاتھ کی انگلیوں كکی پوروں میں گرم ہلکی نچوڑی ہوئی گیلی روئی كکے گالوں یا اسفنج كے ساتھ تھوڑی سی اوپر کی جانب چھوٹے چھوٹے نقطوں کی صورت میں لگاتی جائیں ۔اگر اّپ کی جلد چکنی ہے تو کریم كے بجائے فاؤنڈیشن کا استعمال کیجئے ۔
چہرے كکے بیرونی حصوں کی جانب انتہائی احتیاط سے کام کیجئے اور وہاں کم سے کم فاؤنڈیشن لگائیں ۔موسم کا خصوصی خیال رکھیے اور کوشش کریں کہ گرمیوں میں ہلکےاور سردیوں میں گہرے شیڈ استعمال کریں ۔آنکھوں كکے گرد سیاہ حلقے یا جھائیاں وغیرہ ہوں تو ہلکے شیڈ سے کورکریں۔ فاؤنڈیشن لگانے کے بعد ٹشو پیپر سے اسے ہموار ضرور کریں۔