افغان چاقو بردار شخص نے جرمنی کے ایک معروف ٹرین اسٹیشن پر حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ افغان چاقو بردار نے جرمن ٹرین اسٹیشن میں یہوواہ وٹنس اسٹینڈ پر متعدد افراد کو نشانہ بنایا۔
متعدد افراد کو زخمی کرنے کے بعد بعض بہادر شہریوں نے اسے دبوچ لیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر حملہ آور کو حراست میں لے لیا جس سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایک سادہ لباس پولیس آفیسر سمیت کئی راہگیروں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے افغان شہری کو پکڑلیا۔
واضح رہے کہ 2021 میں وارزبرگ میں اسی نوعیت کا ایک واقعہ رونما ہوا تھا جس میں ایک ذہنی مریض پناہ گزین نے 3 خواتین کو ہلاک اور 9 افراد کو چھریاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔