• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی اولمپئن کامران اشرف کے والدانتقال کرگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق اولمپئنکامران اشرف کے والد اور ماضی کے ہاکی کھلاڑی چوہدری اشرف کو پیر کی شام مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ چوہدری اشرف نے پاکستان کسٹمز کے لئے کئی عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ ہاکی کھیلی تھی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر، سیکریٹریشہباز احمد اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے چوہدری اشرف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین