• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا نارووال اسپورٹس سٹی سے متعلق شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)نیب نے وزیر داخلہ احسن اقبال کے حلقے نارووال میں سپورٹس سٹی سے متعلق شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ۔ چئیرمین کا سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ کے ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری دور ے پر جانیکا بھی نوٹس،ایک روز قبل اتوار کوصدر ممنون حسین نے نارووال سپورٹس سٹی کا افتتاح کیا تھا ۔ پیر کو نیب کے اعلا میے میں کہا گیا کہ قومی احتساب بیوروکے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے بھارتی سرحد سے مبینہ طور پر 800 میٹر دور 44 ایکڑ زمین پر ناروال سپورٹس سٹی بنانے اور اس پر مبینہ طو ر پرقواعد و ضوابط اور سیکورٹی خدشات کے باوجود قوم کے تقریباََ 6 ارب روپے خرچ کرنے کی میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔مزید برآں سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیر اسرکاری نوکری سے ریٹائرمنٹ کے بعد بیرون ملک سرکاری دورے پرکیسے گئے؟ اوران کو ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ہوتے ہوئے قواعد و ضوابط کے خلاف ناروال سپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا؟ اس کی بھی جانچ پڑتال کا ڈی جی نیب راولپنڈی کو حکم دیا ہے۔
تازہ ترین