• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لیثر لیگس ورلڈکپ فٹ بال میں شرکت کرے گا

پاکستان فٹ بال کی تاریخ میں پہلی انٹرا سٹی چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم لیژر لیگس ورلڈ کپ فٹ بال میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام لیژر لیگس کی 16چیمپئن اور رنر اپ ٹیموں کے مابین کراچی انٹراسٹی فٹبال چمپئن شپ کا آغاز انصار یونین گرائؤنڈ کورنگی، ڈی ایچ اے، سکسٹین اسٹار، زم زمہ، کراچی یونائیٹڈ، کالونی اسپورٹس، کے ایم سی اسٹیڈیم اور افتخار سید گرائؤنڈ گلشن پر ہونے والے لیژرلیگس سیزن ون اورٹو کی چمپئن او رنر اپ ٹیموں اور لیثرر لیگس (کے وائی آئی) کی چمپئن ٹیموں کے مابین انٹر سٹی چمپئن شپ کے مابین مقابلوں کے بعد کراچی چیمپئن سامنے آئے گی جو لیژر لیگس نیشنل چیمپئن شپ میں کراچی کی نمائندگی کرے گی۔ 

’’انٹرسٹی ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں ریڈ ڈیولز، ٹارگیرین یونائیٹڈ، فینکس ایف سی، دی وائی کنگز، جوگا بونیٹو، اقرایونیورسٹی، سندھ مدرستہ الاسلام، آؤٹ کاسٹ، انٹر یونائیٹڈ، ڈیرڈیولز، کے ڈی اے ایف سی، ہزارہ یونائیٹڈ، سکسٹین اسٹار اور خیبر مسلم شامل ہیں۔‘‘

جن ٹیموں نے انٹرسٹی ایونٹ کیلئے کوالیفائی کیا ہے ان میں ریڈ ڈیولز، ٹارگیرین یونائیٹڈ، فینکس ایف سی، دی وائی کنگز، جوگا بونیٹو، اقرایونیورسٹی، سندھ مدرستہ الاسلام، آؤٹ کاسٹ، انٹر یونائیٹڈ، ڈیرڈیولز، کے ڈی اے ایف سی، ہزارہ یونائیٹڈ، سکسٹین اسٹار اور خیبر مسلم شامل ہیں۔ اس چیمپئن شپ کی فاتح 5اکتوبر 2018کو پرتگال میں ہونے والے لیثرر لیگس ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ پاکستانی فٹ بال کیلئے بلاشبہ یہ بڑی خبر ہے۔ اس سے قبل انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ کے مقابلے کے ایم سی اسٹیڈیم پر کراچی کی جملہ 5ڈسٹرکٹ کی 2,2ٹاپ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے۔ خیبر مسلم (ویسٹ) نے فائنل میں الغازی ایف سی کو فاروق کے فیصلہ کن گول کی بدولت شکست دے کر لیژر لیگس انٹرا سٹی فٹبال چمپئن شپ میں اپنی نشست کنفرم کی ہے۔ 

تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر سابق نیشنل کوچ اوردو بار کے سیف گیمز گولڈ میڈلسٹ کوچ طارق لطفی نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ گروپ لیژر لیگس اور ان کی پوری ٹیم کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے آپ سب کے قریب آنے کا موقع فراہم کیا۔ بحیثیت قومی کوچ اپنے وسیع تجربے کی روشنی میں یہ کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا کہ لیژر لیگس نے جس طرح گراس رووٹ لیول پر جملہ پاکستان میں فٹبال سرگرمیوں کا نیٹ ورک قائم کیا ہے اس طرح کی سرگرمیاں ماضی میں نظر نہیں آتیں۔ 

لیثر لیگس ورلڈکپ فٹ بال میں شرکت کرے گا

پاکستان فٹبال فیڈریشن محدود وسائل سے نیشنل چیلنج کپ یا پاکستان پریمئر لیگ کا تو انعقاد کرسکتی ہے لیکن اس قدر وسیع پیمانے پر بچوں کو جمع کرکے اس طرح کی سرگرمیاں نہیں کرسکتی جس میں 100ٹیموں کے 1000بچوں کو مکمل کٹس بمع شوز فراہم کئے گئے اور 900میچز کے انعقاد کو یقینی بنایا گیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہاں سے ہی ٹیلنٹ نکلے گا جو نہ صرف اپنے شہر بلکہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں نام روشن کرے گا۔مگر ہر کھلاڑی میسی، رونالڈو یا عیسیٰ خان نہیں بن سکتا۔ 

بڑا کھلاڑی بننے کی خواہش سب کی ہوتی ہے لیکن ٹیلنٹ ہی اس کو آگے لے کر جاتا ہے۔ لیژر لیگس والو نے گذشتہ سال رونالڈو اینڈ فرینڈز کو پاکستان مدعو کرکے ہر شخص کو حیران کردیا۔ فٹبال کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں اور ہم اس کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کراتے ہیں۔اس موقع پر سابق قومی کپتان اور دو بار کے سیف گیمز گولڈ میڈلسٹ عیسیٰ خان کے علاوہ، سید عثمان شاہ، جمیل ہوت، حاجی اقبال خان، زیب خان،فیفا ریفری احمد جان، وقاص حسین، ریاض احمد، رضا خان، ماسٹر ریاست علی، یعقوب علی، سیدشہروز رضوی، محمد آصف، علی حسنین، مصطفی رضوی، وقاص عبدالرزاق، ارباز عبدالرزاق کے علاوہ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھے

تازہ ترین
تازہ ترین