• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی آواز: غضب کی دھوپ میں جھلسا ہوا ہوں

علی کوثر

غضب کی دھوپ میں جھلسا ہوا ہوں

جبھی تو زینتِ صحرا ہوا ہوں

میں سارے شہر کو چبھنے لگا ہوں

تمہاری آنکھ کا تارا ہوا ہوں

یہ دنیا تو مرے قدموں تلے ہے

مگر میں تارکِ دنیا ہوا ہوں

یہاں ہر شخص کو اپنی پڑی ہے

میں کیسے دور میں پیدا ہوا ہوں

تو گویا اب مجھے عزت ملے گی

کسی کے عشق میں رسوا ہوا ہوں

علی کوثر، ہجومِ دوستاں میں

مثالِ آئینہ، سچا ہوا ہوں

تازہ ترین
تازہ ترین