• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی آواز: دامن سے الجھتا ہے، مرے خار کی مانند

شائستہ سحر

دامن سے الجھتا ہے، مرے خار کی مانند

ہے چاند ترے دیدۂ بیدار کی مانند

اجڑے ہوئے خوابوں کے چمن زار کی مانند

ہم ہیں ترے گلشن میں کسی خار کی مانند

ہاتھوں سے نکل جاتے ہیں، لمحاتِ مسرت

اے عمرِ رواں! کیوں تری رفتار کی مانند

ہوتا ہے چراغاں سا مرے دل میں سرِشام

گرتی ہے انا، ریت کی دیوار کی مانند

ہم سا بھی کوئی داد طلب، دیکھا ہے تُو نے

اے چشمِ مسیحا! ترے بیمار کی مانند

سب خواب ہوئے آنکھوں کی گلیوں میں کہیں گم

یہ شہرِ خموشاں ہے، دلِ زار کی مانند

تازہ ترین
تازہ ترین