کراچی(اسٹاف رپورٹر) پری کوارٹر فائنل جیتنے کے باوجود دوبارہ کھیلنے پر مجبور کیا جارہا ہے جس پر ینگ آزاد فٹ بال کلب نے آل کراچی سید وار علی شاہ فٹ بال ٹورنامنٹ سے احتجاجً باہر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے صدر حاجی لیاقت علی اور جنرل سیکرٹری رمضان پیر جی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ کورنگی جیم خانہ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں مسلم اسٹار کے کھلاڑیوں کی ریفری چوہدری اقبال کو مارپیٹ اور زد کوب کرنے پر ٹورنامنٹ سے خارج کیا گیا اور ہم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے لیکن ٹورنامنٹ کمیٹی کسی اور ٹیم سے پری کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا کہہ رہی ہے۔ یہ سراسر فٹ بال قوانین کی خلاف ورزی ہے۔