• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2وفاقی اداروں کا آپس میں لڑنا قابل افسوس ہے ،رضا ربانی

کراچی (آئی این پی) سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ 2وفاقی اداروں کا آپس میں لڑنا قابل افسوس اور مذمت ہے، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو رکھا گیا تھا، یہ عمل قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، دو وفاقی ادارے آپس میں لڑ رہے ہیں، سزا کراچی کو مل رہی ہ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مزدوروں کی وجہ سے ملک کی معیشت کا پہیہ چل رہا ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے مزدو ر و ں کے قوانین بنائے۔ منگل کو وزیراعلیٰ ہائوس میں لیبر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہا کہ گزشتہ وز وزیراعظم نے اسلام آباد ایئر پورٹ کا افتتاح کیا، اس ایئرپورٹ کا نام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو رکھا گیا تھا، لیکن آج اس کا نام اسلام آباد ایئر پورٹ رکھا جا رہا ہے، یہ عمل قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، دو وفاقی ادارے آپس میں لڑ رہے ہیں، سزا کراچی کو مل رہی ہے۔
تازہ ترین