• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عدلیہ مخالف تقریر, وزیرداخلہ احسن اقبال کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقریر کے خلاف درخواست پر وزیرداخلہ احسن اقبال کو نوٹس جاری کر دیا، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بینچ نے احسن اقبال کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی ۔

دوران سماعت درخواست گزار ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے متفرق درخواست میں کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

اس موقع پر عدالت نے احسن اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مئی کو طلب کرلیا۔ عدالت نے احسن اقبال کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔

تازہ ترین