• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی چارسدہ پر اختیارات کے ناجائز استعمال کاالزام

پشاور(خبرنگار)چارسدہ کے رہائشی نعمت اللہ نے وزیراعلیٰ اورچیف سیکرٹری سے مطالبہ کیاہے کہ ڈپٹی کمشنراوراسسٹنٹ کمشنرکااختیارات کے ناجائزاستعمال کانوٹس لے کرانکے خلاف کارروائی کی جائے ۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعمت اللہ نے الزام عائدکیاکہ ڈپٹی کمشنرمنتظرخان کی ایماء پراسسٹنٹ کمشنرطلعت فہدنے اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے اسکی کروڑوں روپے کی 85کنال اراضی نوشہرہ کےبااثر افرادمیاں ہمایو ں شاہ اورفیاض علی شاہ کے نام پرغیرقانونی طریقے سے ٹرانسفرکررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ اراضی انہوں نے2011 ءمیں میاں سردارعلی شاہ سے خریدی جس کے تمام ثبوت میرے پاس موجودہے۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ افرادکیخلاف عدالت میں کیس دائرکیالیکن وہ ایک پیشی کیلئے بھی حاضرنہیں ہوئے جس کے بعدعدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیا۔نعمت اللہ نے وزیراعلیٰ ،چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیاکہ مذکورہ افسران کے خلاف اختیارات کے ناجائزاستعمال کانوٹس لیاجائے بصورت دیگروہ کسی بھی راست اقدام سے گریزنہیں کریں گے۔
تازہ ترین