جیکب آباد(نامہ نگار)عوامی شکایات پر ایس ایس پی جیکب آباد ساجد کھوکھر کے حکم پر مددگارپولیس نے اسکول اوقات کے دوران وارننگ کے باوجود کیر م بورڈ، وڈیوگیم ،سنوکر کی دکانیں کھولنے پر کارروائی کرتے ہوئے امان اللہ لاشاری،فہیم شیخ ،آصف بروہی ،سلمان وگن ،علی حسن پٹھان ،محبوب لغاری ،سلیم منجھو سمیت 13دکانداروں کو گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا جبکہ اسکول جانے والی طالبات کو تنگ کرنے والے دو اوباش لڑکوں کو بھی گرلزکالج کے قریب سے گرفتارکرلیا ہے ۔