• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی ڈبلیو پی،نیلم جہلم ہائیڈور پاور پراجیکٹ کیلئےتھرڈ پارٹی آڈٹ کی منظوری

اسلام آباد ( مہتاب حیدر) حکومت نے 969میگا واٹ نیلم جہلم ہائیڈور پاور پراجیکٹ کی تھرڈ پارٹی توثیق کا ایک اور فیصلہ کیا ہے تا کہ معلوم کیاجا سکے کہ لاگت میں اضافہ کیوں ہوا، منصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت 500.343بلین ہو گئی ہے، جب کہ لاگت میں مزید96ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی ) نے نیلم جہلم ہائیڈور پاور پراجیکٹ کی پانچ کھرب 34کروڑ تیس لاکھ کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے کر اسے ایکنک کو بھجوا دیا۔سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس بدھ کے روز ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی صدارت میں ہوا جس میں پی سی ٹو منظوری کی بابت کہا گیا ہے کہ 969میگا واٹ کےنیلم جہلم ہائیڈور پاور پراجیکٹ کی تھرڈ پارٹی توثیق/ فارنسک آڈٹ کا بنیادی مقصد منصوبے میں ہونے والی غلطیوں کی نشان دہی اور بہتری لاناہے تا کہ مستقبل میں غیر ضروری اخراجات سے بچا جا سکے۔
تازہ ترین