دنیا میں بااثر شخصیات کی کمی نہیں کچھ اپنے کام کی وجہ سے تو کچھ اپنی پرکشش شخصیت کے باعث دنیا بھر میں ایک خاص مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔اور وہ افراد کون ہیں کن ملکوں اور کن شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں؟ ۔اسی مقصد کے حصول کے لئے عالمی شہرت یافتہ امریکی ہفت روزہ ’’ٹائم میگزین ،، گذشتہ 15برسوں سے دنیا کی 100سب سے زیادہ با اثر شخصیات کے انتخاب پر مبنی سالانہ خصوصی شمارہ شائع کرتا ہے۔بااثر شخصیات کا انتخاب’’ ٹائم میگزین ریڈرز سروے نتائج،،کے مطابق کیا جاتا ہے۔۔ ہر سال سو بااثر شخصیات کے انتخاب کے لئے دنیا بھر کے عالی دماغ اور دبنگ افراد، لیڈروں ،فن کاروں ،بانیوں اور آئی کونز میں سے 20 ,20افراد کو منتخب کیا جاتا ہے۔اس برس بھی ٹائم میگزین کی جانب سے 100بااثر شخصیات کی فہرست گزشتہ ہفتے شائع کی جاچکی ہے۔جریدے میں جن 100بااثر شخصیات کو شامل کیا گیا ہے ان کا تعلق امریکا، ارجنٹائن، چین ،فرانس، زمبابوے ، اور جنوبی کوریا، بنگلا دیش، کینیڈا، آئرلینڈ،شمالی کوریا اورجاپان سے ہے ۔ اس فہرست میں شامل اگر بااثر صنف نازک کی بات کی جائے تو ان کی تعداد 45 ہے۔اس فہرست میں 45 مرد اور 45 خواتین کی عمر 40 برس سے بھی کم ہے۔ آج ہم ذکر کریں گے ان خواتین کا جنھیں ٹائم میگزین کی بااثر شخصیات ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔
Pioneer
بااثر شخصیات کی پائنر فہرست میں 13 خواتین کو شامل کیا گیا ہے جن کاتعلق امریکہ ،اٹلی ،اور کینیا سے ہے ہوم پیچ پر جگہ بنانے والی خواتین میں امریکی کامیڈین اداکارہ ٹفینے ہیڈش،امریکی سماجی کارکن ایما گونزلیز،کم عمر طالبہ اور بندوق رکھنے کے خلاف سماجی کارکن الیگز وائنڈ،امریکن ریپر کارڈی بی ،کینیا کی سماجی کارکن نائس نیلانٹی اور 18 سالہ سنو بارڈر ،اولمپک سنوبارڈنگ میڈل حاصل کرنے والی کلوئی کم ، ہنٹنگٹن فائر چیف جان راڈر ،امریکہ کی بائیو کیمسٹری ریسرچر ،گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز رکھنے والی ، خلاباز اور ناسا سے منسلک پیگی وٹسن،امریکی اداکارہ ایسا رائے، امریکی ناولسٹ اور ایسوسی ایٹ پروفیسرجیسمین وارڈ،اسکاٹش کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر رتھ ڈیوڈسن ،امریکی انٹرپنرر اور سی ای او آف بمبل وائٹنی والف ہرڈ،اطالوی خلائی ماہر میریکا پرانچیسی اور امریکن نیورو پتھولوجسٹ این میککی کو شامل کیا گیا ہے ۔
Artist
آرٹسٹ لسٹ میںسرفہرست آسٹریلین اداکارہ اور فلم پروڈیوسر نکول کڈمین، اسرائیلی ہالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل گیل گیڈوٹ، برطانوی ماڈل و اداکارہ ملی بوبی براؤن،امریکی اداکارہ ،پروڈیوسرلینا ویٹ،امریکی اداکرہ گریٹا گرون ،انگلش ایکٹر روزین بار،بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون ،فیمنسٹ امریکی آرٹسٹ جوڈی چکاگو،شامل ہیں ۔
دیپیکا پڈوکون وہ پہلی بولی وڈ اداکارہ ہیں جو ہولی وڈ اداکاروں کے ساتھ 100بااثر افراد کی فہرست میں شامل ہوئی ہیں۔ان کی پروفائل میں کہا گیا ہے دیپیکا نہ صرف انڈیا بلکہ پوری دنیا کی نمائندگی کرتی ہیں۔
Leaders
میگزین کی با اثر شخصیات میں امریکا، چین ، زمبابوے ، ارجنٹائن، فرانس اور جنوبی کوریا کے صدور، بنگلا دیش، کینیڈا، آئرلینڈ اور جاپان کے وزرأاعظم، سعودی ولی عہد، شمالی کورین رہنما کے نام شامل ہیں۔ اور لیڈر زمرے میں جن خواتین کا ذکر کیا گیا ہے ان میںپرنس ہیری کے ساتھ 19مئی کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی امریکی اشخصیات میگھان مارکل ،امریکی سیاستدان کیرمن کرز، ڈیموکریٹس کی لیڈر نینسی پیلوسی،نیوزی لینڈ سیاستدان جیکنڈا آرڈن، آسٹریلین ،امریکن براڈکاسٹ جرنلسٹ سوانا گوتھریاور ہودا کوتب،بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا نام شامل ہے ۔
Icons
امریکی میگزین کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے بااثر شخصیات رکھنے والے آئیکونک اسٹارز میں سرفہرست )پاپ سٹار و اداکارہ جنیفر لوپز ، بارباڈوس کی مشہور کی گلوکارہ ریہانا فینٹی،سماجی کارکن ترانہ برکے،سماجی کارکن کرسٹینا،امریکن رائٹر اینڈ ٹی وی ہوسٹ جنیٹ موک ،امریکی گلوکارہ کیشا روز،سنگاپورین ناولسٹ کیون کوان،امریکی صحافی جوڈی کینٹر،نیو یارک ٹائمز کی تحقیقی رپورٹر میگھان تھوئی،امریکی سیاستدان میگزین واٹرز، انڈونیشیا کے سابق صدر عبدالرحمان واحد کی بیوی سنتا نوریا ،ریچل ،اداکارہ ڈینیلا ویگا کے نام شامل ہیں ۔ اس زمرے میں مردوں سے زائد تعداد خواتین کی تھی ۔
Titan
عالی دماغ رکھنے والے افراد کی اس فہرست میں 2018 کے سب سے زیادہ بااثر شخصیت رکھنے والے افراد میںمشہور پروگرام کی میزبان اینکر اوپرا ونفرے،کنڈی ہالینڈلنگ اور برطانوی پروڈیوسرز سونیا فرائیڈ مین شامل ہیں
ٹائم میگزین کی جانب سے جاری بااثر افراد کی فہرست میں اس برس کسی بھی پاکستانی خاتون کو شامل نہیں کیا گیا اس سے قبل یہ اعزاز صرف ملالہ یوسف زئی کے پاس ہے جنیں دو بار دنیا کی سب سے زیادہ باااثر افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ۔