اسلام آباد ( طاہر خلیل) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کے اندر پیدا ہونے والے بعض امور کے حوالے سے آج ایک اہم بیا ن دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے اس ضمن میں جمعہ کو اپنے حلقے کے بعض عمائدین سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جس کے بعد یہ توقع کی جارہی ہے کہ وہ آج ایک اہم بیان دیں گے۔