اسلام آباد( حنیف خالد) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مئی کے وسط میں پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ کے توسیع پروجیکٹ کی تکمیل پر اس کا افتتاح کرینگے جہاں پر دو پسینجر بورڈنگ برج سمیت جدید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سہولیات مسافروں کو فراہم کی گئی ہیں متعدد نئے سسٹم نصب کئے گئے ہیں باچا خان ایئرپورٹ پر بھی دو پسینجر بورڈنگ برج لگائے گئے جبکہ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مئی کے آخری ہفتے میں با ضابطہ افتتاح کرینگے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے جدید سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس طرح پاکستان کے سات ہوائی اڈوں کراچی ملتان لاہور اسلام آباد پشاور فیصل آباداور کوئٹہ میں پسینجر بورڈنگ برج مسافروں کے زیر استعمال ہوا کرینگے۔