لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف نعرے بازی کر نیوالے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت 6افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ مقدمے کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور عدالت میں پیش نہ ہونے والے ملزموں کو بھی آئندہ سماعت پر حاضر کیا جائے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ نے قصور بار کے صدر کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدلیہ مخالف احتجاج کرنے والوں کیخلاف توہین عدالت کے قانون کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی،سماعت کے دوران رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم اختر اور رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر سمیت 4ملزم پیش ہوئے۔