• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ڈاکٹروں کی غفلت مریض موت کے منہ میں چلا گیا

مختار کھٹی، ٹنڈو غلام علی 

نوا حی گاوٗں کمال آرائیں میں گزشتہ دنوں ڈاکٹروں کی مجرمانہ غفلت نے غریب مزدور کی جان لے لی۔مذکورہ گاؤںکے 45 سالہ ملک الدین آرائیں موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوگیا تھا ، اس کے شدید طور سے اندرونی چوٹیں آئی تھیں۔ اسے بنیادی صحت مرکز ٹنڈوغلام علی لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نےابتدائی طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا۔اس کے دو روز بعدصبح کے وقت اس کی طبیعت اچانک بگڑنے پر دوبارہ مذکورہ اسپتال لے جایا گیالیکن وہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے اسے دیکھنے کی بجائے، مریض کو ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میںلے جانےکے لیے کہا۔ 

لواحقین اسے ایمرجنسی میں لے کر گئے لیکن وہاں ڈاکٹرموجود نہیں تھاکیوں کہ جس ڈاکٹر کی وہاں ڈیوٹی تھی اس کی رہائش ماتلی میں تھی اور وہ تاخیر سے اسپتال پہنچا۔ مریض اس دوران بغیر کسی طبی امداد کے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہا۔اس کے عزیز ،علی شیر نے اسپتال کے قائم مقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کےپاس جاکر مریض کی حالت کے بارے میں بتایا لیکن جس وقت وہ، مریض کے پاس پہنچے، تب تک اس کاانتقال ہوچکا تھا۔

جنگ کو معلوم ہوا ہے کہ تھرپارکر،میرپور خاص ، ٹنڈو الہ یار ،ٹنڈو محمد خان اور بدین کے سنگم پر واقع ، ٹنڈو غلام علی کے اس بنیادی صحت مرکز میں عرصہ دراز سےمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی اسامی خالی ہے، جس کی وجہ سے یہاں متعدد مسائل درپیش ہیں لیکن ان پر اب تک تعیناتی نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مسائل کا سامنا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین