پشاور ہائی کورٹ میں سائلین کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔ گھر بیٹھے اپنے مقدمات کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے۔
پشاور ہائی کورٹ میں سائلین کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن 1042 قائم کی گئی ہےجس کی بدولت سائلین گھر بیٹھےایک کال پر تمامکیس کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے ۔
اس سہولت سے سائلین کیس کی نوعیت، اگلی تاریخ اور ہسٹری کے بارے میں پتا کر سکیں گے۔ حکام کا بتانا ہے ہیلپ لائن سے سائلین کا پیسہ اور وقت دونوں کی بچت ہوگی۔