• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کی پریس کانفرنس میں نیا کیا ہو گا؟

چوہدری نثارشام 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے

رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان آج شام 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے،ذرائع کے مطابق چوہدری نثاراپنی پریس کانفرنس میں پارٹی امور اور ملکی معاملات پر بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار پارٹی سے اپنی 35 سالہ وابستگی کے بارے میں اظہار خیال کریں گے، ان کی جانب سے مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق وزیر داخلہ پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دیں گے، ٹکٹ دینے اور پارٹی میں اپنے مستقبل کا فیصلہ پارٹی قیادت پر چھوڑیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثار پارٹی ٹکٹ ملنے کی صورت میں پارٹی کے نشان پرہی الیکشن لڑیں گے جب کہ وہ آج آئندہ انتخابات میں آزاد امیدوارکے طور پر بھی انتخاب لڑنےکا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ میاں نوازشریف اور چوہدری نثار کے درمیان تعلقات کئی ماہ سے ناخوشگوار ہیں، اور اس سلسلے میں گزشتہ ماہ انہوں نے چوہدری نثار سے ملاقاتیں کی تھیں جس میں سابق وزیر داخلہ نے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین