• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم ، پاک فوج اور فضائیہ کی مشترکہ فائرپاور مشقیں

راولپنڈی(وقائع نگار) پاک فوج اور فضائیہ کی مشترکہ فائر پاور مشقوں کا انعقاد جہلم کے فائرنگ رینج میں ہوا جس کا اہتمام سنٹرل کمانڈ نے کیا تھا ۔ان مشقوںمیں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرمہمان خصوصی تھےاور انہوں نے فائر پاور مشترکہ مشقیں دیکھیں لیفٹیننٹ جنرل اظہر صلاح عباسی نے فائر پاور مشقوں کےانعقاد اور مقاصد کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا فائر پاور مشقوں کا مقصد اثاثوں کو مربوط بنانا اور صلاحیتوںمیںاضافہ کرنا ان مشقوںمیںایئرڈیفنس ، ایس ایس جی گروپ اور ایوی ایشن کے فوجیوں نے حصہ لیا ۔ مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے پاک فوج اور فضائیہ کی صلاحیتوں کی تعریف کی ۔
تازہ ترین