اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہاہے کہ الیکشن پاکستان میں ہوں یا دنیا میں کہیں بھی خلائی مخلوق توہوتی ہے۔
سکھرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ 15 یا 16مئی تک وزیراعظم کیلئے نام سامنے آجائیں گے۔ جو کردار کا صاف شفاف ہوگا وہ نگرا ں وزیراعظم ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تو سائنسدان بھی کہتے ہیں، خلائی مخلوق آسمانوں پر رہتی ہے دکھائی نہیں دیتی۔ایک سوال ک ے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی مستقل دوست اور دشمن نہیں ہوتا، ہر پارٹی سے بات ہوسکتی ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ لاہور میں سب سے زیادہ بجلی کی چوری ہوتی ہے پہلے وہاں کی بجلی کاٹیں۔ ایم کیوایم کے جلسے پر اپنے ردعمل میں خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کو خود ان کی پارٹی قبول نہیں کر رہی۔