سابق وزیراعظم نوازشریف نے مانسہرہ کے جلسے میں خلائی مخلوق کا ذکر کیوں نہیں کیا؟ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے کا تذکرہ کیوں کیا؟
گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے خلائی مخلوق کی بات کو دوسری ڈان لیکس سے تعبیر کیا تھا،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں سیاست دنگل یا جنگ نہیں اور سابق وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ لوگ سے کہیں کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
مانسہرہ کی تقریر سے ایسا لگتا ہے کہ نوازشریف نے یہ دونوں باتیں مان لیں،گزشتہ تقریر کے مقابلے میں اس بار جب یہ کہا کہ ہمارا مقابلہ آصف زرداری اور عمران خان سے نہیں ہے تو خلائی مخلوق کا ذکر، زیادہ ووٹ سے جیتیں گے میں بدل گیا اور ساتھ ہی جلسے کے شرکاء سے پوچھا کہ کیا میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے؟ جس پر مجمع نے ہاتھ اٹھا کر کہاں ہاں ہوئی ہے۔
نواز شریف کی یہ دونوں باتیں اس طرف اشارہ ہے کہ انہوں گزشتہ روز کی چوہدری نثار کی تقریر کافی غور سے سنی ہے اور انہیں چند باتیں واقعی درست لگیں اس لئے انہوں نے اپنے موقف میں توازن بڑھایا ہے۔