• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال نفرت کی سیاست کا شکار بنے ہیں، طلال چوہدری

احسن اقبال نفرت کی سیاست کا شکار بنے ہیں، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ احسن اقبال نفرتوں کی سیاست کے فروغ کا شکار بنے ہیں،وہ اکثر کہتے رہے ہیں کہ ایسی سیاست نہ کی جائے ۔

طلال چوہدری نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والے 20سے 22 سال نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ضرورت پڑی تو انہیںڈسٹرکٹ اسپتال ناروال سے لاہور بھی منتقل کیا جاسکتا ہے ۔

تازہ ترین