• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
احسن اقبال پر ختم نبوت کے معاملے پر حملہ کیا ، ملزم عابد حسین

وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم عابد حسین نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے معاملے پر وزیر داخلہ پر حملہ کیا ۔

ملزم نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اس نے ختم نبوت کے معاملے پر احسن اقبال پر حملہ کیا ،یہ فیصلہ میرا ذاتی تھا، جس میں اور کوئی شریک نہیں۔

پولیس کے مطابق 21سالہ حملہ عابد حسین ولد منظور گجر کا تعلق میرم سے ہے،ان کے گھرانے کا تعلق مذہبی تنظیم سے ہے، وہ وزیر داخلہ کی کارنر میٹنگ میں شرکت کےلئے کنجروڑ آیا تھا ۔

پولیس نے ملزم عابد حسین کے اعترافی بیان کی مزید تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کیں۔

حملے کے بعد وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے حملے کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا تھاکہ احسن اقبال نفرت کی سیاست کو فروغ دینے والوں کا نشانہ بنے ہیں،وہ اکثر کہتے رہے ہیں کہ اسی سیاست کو بڑھاوا نہ دیا جائے ۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا تھاکہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ملزم کا تعلق تحریک لبیک سے ہے، انتہا پسندی کی سوچ کی ہمارا مذہب بھی اجازت نہیں دیتا۔

تازہ ترین