• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال پر حملہ، امریکا برطانیہ اور جاپان کا اظہار مذمت

احسن اقبال پر حملہ، امریکا برطانیہ اور جاپان کا اظہار مذمت

کراچی ؍ٹوکیو(اسٹاف رپورٹر؍عرفان صدیقی) امریکا اور جاپان نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ جاپان کے حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ احسن اقبال پر حملہ تشویشناک ہے ۔ انٹرنیشنل پریس کلب نے بھی احسن اقبال پر حملے کی مذمت کی ہے۔پریس کلب کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال عالمی سطح کی مدبر اور دانشور شخصیت ہیں ان پر حملہ قابل مذمت ہے ۔ برطانیہ کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نےوزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے تشویشناک قرار دیا ہے ۔ برطانوی ہائی کمشنر نے احسن اقبال کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

تازہ ترین