کراچی(جنگ نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر ہونے والے حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے ایسے حملے سیاسی ماحول خراب کرنے کی سازش ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سیاست میں اگر اس قسم کا تشدد آیا تو الیکشن میں مسائل پیدا ہوجائیں گے التوا ہوجائیگا۔ اللہ تعالیٰ احسن اقبال کو صحت دے اور اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو اس قسم کے دہشت گردی کے واقعات اور نظر بد سے بچائے۔