• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی صاحبزادی مہر النساء کے ہاں بیٹی کی پیدائش

لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے پریشانیوں میں گھرے شریف خاندان میں خوشی کی خبر آئی ہے اور مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی اور سابق وزیراعظم نوازشریف پڑنانا جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز نانی بن گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق راحیل منیر اور مہرالنساء کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی جبکہ ماں اور نومولود بیٹی دونوں خیریت سے ہیں۔
تازہ ترین