سروسز انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی حالت ٹھیک ہے، انہیں مزید ایک روز آئی سی یو میں رکھا جائےگا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے احسن اقبال کا مکمل چیک اپ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران احسن اقبال کے جسم سے گولی نہ نکالنے کا فیصلہ کیا گیا،گولی نا نکالنے کا کوئی نقصان نہیں،گولی نکالنے کی کوشش میں نقصان کا اندیشہ تھا۔
ڈاکٹر محمود ایاز نے یہ بھی کہا کہ احسن اقبال کے بازو کی ٹوٹی ہوئی دونوں ہڈیوں کو جوڑ دیا گیا ہے۔