وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر میں غلطی کا انکشاف ہوا ہے ۔
نارووال میں عوامی جلسے سے خطاب کے بعد احسن اقبال پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے درج مقدمے میں غلط وقت کا اندار سامنے آیا ہے ۔
مقدمے کی کاپی کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ شام 6 بجے ہوا جبکہ ایف آئی آر میں وقت 6 بج کر 20 درج کیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر اور دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں کی رپورٹ میں وقوعہ کا وقت شام 6 بجے درج ہے جبکہ ایف آئی آر فائرنگ کے واقعے کے وقت میں20 منٹ کا فرق موجود ہے ۔
اعلیٰ پولیس حکام نے وقوعہ کا غلط وقت لکھنے پر مقامی پولیس کی سخت سرزنش کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ مقدمے کی کاپی میں وقت درست کیا جائے ۔