• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے وفد نے احسن اقبال کی عیادت کی

تحریک انصاف کے وفدنے احسن اقبال کی عیادت کی

تحریک انصاف کے وفد نے فواد چوہدری کی قیادت میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری ، مراد سعید اور ابرار الحق نے سروسز اسپتال لاہور میں ملاقات کی اور عمران خان کا پیغام پہنچایا۔

انہوں نے ملاقات کے دوران احسن اقبال کی جلد صحیتابی کےلئے دعا کی اور انہیں گلدستہ بھی پیش کیا ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تمام اختلافات کے باوجود ہم تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ، ہم نے آج یہاں آکر امن کا پیغام دیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ تمام اختلافات ایک طرف رکھ کر ہم نے احسن اقبال کی عیادت کی ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن مہم پرامن ماحول میں ہو۔

اس موقع پر نارووال میں احسن اقبال کے روایتی حریف ابرار الحق نے کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں،ہم عمران خان کا محبت کا پیغام لے کر احسن اقبال کے پاس آئے۔

تازہ ترین