مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سروسز اسپتال لاہور کا دورہ کیا اور اسپتال میں زیر علاج وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی۔
نوازشریف نےکچھ وقت احسن اقبال کے ساتھ گزارا اور عیادت کے بعد اسپتال سے روانہ ہوگئے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پرنارووال میں نون لیگ کے جلسے میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، ان کے بازو اور پیٹ میں گولی لگی تھی تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔