بٹ خیلہ( نمائندہ جنگ)ملاکنڈ کے عوام ذوالفقارعلی بھٹو کے جان نثار ہیں جنہوں نے ہر بار پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے، ملاکنڈ کو منی لاڑکانہ کہنا ملاکنڈ کے عوام سے زیادتی ہے، ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراورپیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے سابق وفاقی وزیر برائے خصوصی اقدامات لعل خان کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے جذبات کا احساس ہے، اختلافات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے،پارٹی کا اصل سرمایہ یہی ورکر ہیں، پیپلز پارٹی کے جیالوں کو شہید بھٹو کے ویژن کیلئےآپس میں متحد ہونا ضروری ہے ورنہ اس کا فائدہ دوسرے لوگ اٹھائیں گے، اتفاق و اتحاد کی صورت میں عام انتخابات میں ایک بار پھر ملاکنڈ کی تمام نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یں گے۔