• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جا ئے وزیراعظم شاہد خاقان کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شاہد خا قان عبا سی نے ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان میں سحر اور افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جا ئے۔ انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز کا بینہ کی توانا ئی کمیٹی کے اجلاس میں دی جس میں ملک میں بجلی کی دستیابی اور ڈیمانڈ کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا۔کے الیکٹرک کے ایشوز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ تونائی کمیٹی کا اجلاس آج بدھ کو بھی جا ری رہے گا۔اجلاس میں موسم گرما میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے حکمت عملی اور اقدامات پر غور کیا گیا۔
تازہ ترین