مسلم لیگ ن کی رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ خسرو بختیار نے پانچ سال کیوں آواز نہیں اٹھائی؟ پانچ سال تک جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا مطالبہ کیوں نہیں کیا؟
جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے اور دونوں پارٹیوں کی مشترکا پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مائزہ حمید نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں صحت اور اسکول کے لیے سب سے زیادہ فنڈز رکھے گئے،دانش اسکول سب سے زیادہ جنوبی پنجاب میں بنے،یہ لوگ 5سال ن لیگ کےساتھ رہے،کبھی نہیں کہاکہ جنوبی پنجاب کےعوام محرومیوں کاشکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ چھوڑ کر جانے والوں کو جب اپنے علاقے میں ترقیاتی کام کرانے تھے تو ن لیگ کے ساتھ رہے۔