• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگامہ آرائی کا مقدمہ،پی ٹی آئی کے10کارکنوں کا ریمانڈ،جیل بھیج دیا

ہنگامہ آرائی کا مقدمہ،پی ٹی آئی کے10کارکنوں کا ریمانڈ،جیل بھیج دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج نے جلاؤ گھیراؤ ،ہنگامہ آرائی اورپولیس افسران پر حملہ کرنے سمیت املاک کو نقصان پہنچانے کےالزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے 10کارکنان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسرسے رپورٹ طلب کرلی ہے، پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی ، فردوس شمیم نقوی، علی زیدی سمیت دیگر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم،وقار مہدی، سمیت دیگر کارکنان کو مفرورظاہر کر دیاگیاہے۔بدھ کو فاضل عدالت کے سامنے تفتیشی افسرجاوید بابر نے ملزمان محمد طارق ، الطاف ، عبدالستار، محمد اظہر،محمد ابدال ، محمد عارف، محمد رفیق ، انورحسین،محمد حسین اوراسلام کو پیش کرتے ہوئے استدعاکی کہ ملزمان کا تعلق پاکستان تحریک ا نصاف سے ہےجو کہ 7اور8مئی کی درمیانی شب میں گلشن اقبال میں واقع حکیم سعید پارک کے قریب ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کی کارروائی میں ملوث ہیں جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے مذکورہ ملزمان سے تفتیش درکارہے لہذا ریمانڈ پر حوالے کیا جائےتاہم ملزمان کی جانب سے فاضل جج کو بتایاگیاکہ ان کا کسی بھی سیاسی و مذہبی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ مزدور ہیں اور شہر میں مزدوری کرکے اپنے گھرانوں کی کفالت کرتےہیں جس پر فاضل جج نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیااور تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ آئندہ 14مئی تک تفتیش سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں۔

تازہ ترین