• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی کارروائی ، سواارب روپے غبن کا ملزم سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہورکی جانب سے دھوکادہی اور منافع کا لالچ دیتے ہوئے شہریوں سے اربوں روپے کا غبن کرنے کے معروف کیس ایم این ایم موٹر سائیکلز کرپشن کیس میں تحقیقات جاری ہیں جس میں انتہائی مطلوب ملزم سرور خان کو سیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نےسیکڑوں افراد سے 25ہزار روپے میں موٹر سائیکل کا لالچ دیکر اربوں بٹورے ، ملزم سرورخان میگا اسٹاکسٹ تھا ،تفصیلات کے مطابق ملزم سرور خان ضلع جھنگ اور بھکر میں بطور میگا اسٹاکسٹ تعینات تھا جس سے لگ بھگ30دیگر اسٹاکسٹ رقوم کا تبادلہ کرتے رہے جبکہ ملزم نے مبینہ طور پر1ارب25کروڑ روپے سے زائد کی رقوم دھوکہ دہی سے اکٹھی کیں۔تحقیقات کے آغاز میں ملزم رواں برس جنوری میں ملک سے فرار ہوگیا تھابعدا زاں ملزم کی پاکستان آمد کی خفیہ اطلاع پر نیب انٹیلی جنس ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے آج اسے سیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا جس کو احتساب عدالت کے روبروپیش کرکے مزید تفتیش کے لئے24مئی تک جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ایم این ایم کرپشن کیس میں سینکڑوں متاثرین سے 25ہزار روپے کے عوض موٹر سائیکل فراہمی کے علاوہ غیر قانونی طور پر انویسٹمنٹ پر منافع کا لالچ دیتے ہوئے اربوں روپے بٹورے گئے جس کی تحقیقات نیب لاہور میں جاری ہیں۔کیس کے مرکزی ملزم احمد سیال سمیت5شریک ملزمان اب تک گرفتارہو چکے ہیں۔
تازہ ترین