یہ درود شفاء پڑھنے سے روحانی و جسمانی بیماریوںکو شفاء ملتی ہے، خاص کر جس شخص کو شیطانی وساوس بہت تنگ کرتے ہوں اور نیک کاموں پر مائل ہونے میں نفس رکاوٹ ڈالتا ہو تو اس درود پاک کو کثرت سے پڑھنے سے سب وسوسے ختم ہوجائیں گے، ایسی جسمانی بیماری جس کا طبیبوں سے علاج نہ ہوتا ہو، اس کے لیے اس درود پاک کو چالیس دن تک روزانہ ایک سو مرتبہ پڑھنے سے ان شاء اللہ بیماری کا بہتر حل ہوجائے گا۔
جو شخص دل کے کسی مرض میں مبتلا ہوتو اسے چاہیے کہ 315مرتبہ گیارہ دن تک بعد نماز فجر یہ درود شریف پڑھے، ان شاء اللہ دل کی ہر قسم کی بیماری سے نجات مل جائے گی۔درود شریف یہ ہے:۔
’’اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ طِبِّ الْقُلُوْبِ وَدَوَآئِھَا وَعَافِیَۃِ الْاَبْدَانِ وَشِفَآئِھَا وَنُوْرِ الْاَبْصَارِ وَضِیَآئِھَا وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ‘‘۔