• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آر ایس پی کی چارسدہ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سینکڑوں افراد کو تربیت

پشاور(سٹی رپورٹر) پختونخوا رورل سپورٹ پروگرام نے یو ایس ایڈ سمال گرانٹس ایمبیسیڈر فنڈز پروگرام کے تعاون سے چارسدہ کے دس مختلف دیہاتوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سینکڑوں افراد کو تربیت دی جبکہ کمیٹیاں بھی تشکیل دیدیں۔ اس حوالے سے پی آر ایس پی کے پراجیکٹ منیجر سلمان خٹک نے میڈیا کو بتایاکہ یو ایس ایڈ سمال گرانٹس ایمبیسیڈر فنڈز پروگرام کی مدد سے چارسدہ کے ایم سی ون کے دس دیہاتوں میں سیلاب اور زلزلہ سمیت دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے دو سو مرد اور خواتین کو تربیت دی گئی، خواتین اور مردوں پر مشتمل دس ‘ دس کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس کا مقصد قدرتی آفات میں ہونیوالے جانی اور مالی نقصان میں کمی لانے کیلئے ان لوگوں کو تیار کرنا ہے، تربیت میں ان کو یہ بھی سکھایا گیا کہ کس طرح آفات میں منصوبہ بندی کرنا ہے۔
تازہ ترین