• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان اور خورشید شاہ نگران وزیراعظم کے نام پر متفق ،15مئی کو اعلان متوقع

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نگران وزیراعظم کے نام پر متفق ہو گئے ہیں سید خورشید شاہ 15 مئی کو نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کرینگے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نام متفقہ ہے اور میرے دل میں محفوظ ہے۔نگران وزیراعظم ایک اچھا منتظم اور سب کے لیے قابل قبول ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق جب خورشید شاہ سے نگران وزیراعظم کے نام کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دونوں کے درمیان جس نام پر اتفاق ہوا ہے وہ میرے دل میں محفوظ ہے اور میں بہت اچھا رازدان ہوں میڈیا جتنا بھی کہہ لے وقت سے پہلے نام نہیں بتائوں گا 15 مئی تک نگران وزیراعظم کا نام سامنے لایا جائے گا- خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میڈیا پر نام پہلے سامنے آ جائے تو میڈیا اس کا تیا پانچا کر دیتا ہے اس لیے وہ نام نہیں بتائیں گے-
تازہ ترین