مری میں سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ حرکت میں آگئی، مری میں مال روڈ پر ڈولفن فورس کو تعینات کر دیا گیا۔
اے ایس پی مری کا کہنا ہے کہ شکایت کی صورت میں فوری ایکشن ہو گا، ڈولفن فورس کے جوان مال روڈ پر گشت کرتے رہیں گے۔
اے ایس پی مری کے مطابق 450 ٹورسٹ گائیڈز کے کارڈ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، گائیڈز سیاحوں کی مدد کے لئے مختلف مقامات پر موجود ہوں گے۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی ایسی وڈیوز اور خبریں گردش کررہی ہیں جس میں سیر و تفریح کیلئے مری آئے ہوئے سیاحوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے، بدتمیزی اور مارپیٹ جیسے واقعات شامل ہیں۔