کل دنیا بھر میں ’مائوں کا عالمی دن‘ منایا گیا۔ یہ سال کا وہ دن ہے جب اولاد اپنی ماں سے بے پناہ محبت کا اظہار کرتی ہے، انہیں اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ ماں ان کے لیے کتنی اہمیت رکھتی ہے۔ اس دن اولاد اپنی ماں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں اس بات کی یقین دہانی کراتی ہےکہ آج وہ جو کچھ بھی ہیں اپنی عظیم ماں کی بدولت ہیں۔
دنیا بھر میں جہاں مائوں کے عالمی دن کو محبت اور خلوص کے ساتھ منایا گیا وہیں بالی ووڈ ستاروں نے بھی اپنی مصروفیت کچھ دیر بھول کر اپنی مائوں کے ساتھ وقت گزارا اور سوشل میڈیا پر ان کے ساتھ لی گئی تصویر شئیر کر کے نیک تمنائوں کا اظہاربھی کیا۔
آئیے دیکھتے ہیں بالی کی مشہور شخصیات کی ’مدرز ڈے‘ کس طرح سے منایا:
سوناکشی سہنا
بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سہنا نے مائوں کے عالمی دن پر اپنی والدہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مدرز ڈے مبارک ہو میرا پہلا پیار، میری پہلی سہیلی اور میرے لیے پہلی مثالی شخصیت! میں آپ کو بہت یاد کررہی ہوں، واپس آنے کا انتظار نہیں ہو رہا، اور واپس آکر پورے ایک ماہ کا کوٹہ پورا کروں گی۔‘
سونم کپور
سونم کپور نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی والدہ کی تصویر شئیر کی اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’وہ عورت جس نے مجھے سب کچھ سیکھایا۔ ہمدردی، جذبات اور اسٹائل! آئی لو یو ماما۔۔ مائوں کا عالمی دن مبارک‘
کریتی سانن
فلم ’ہیروپنتی‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ کریتی سانن نے اپنی ماں ’گیتا سانن ‘کے لیے لکھا کہ ’مدرز ڈے مبارک ہو سب سے پیاری ماں، آپ سے بے حد پیار کرتی ہوں مما!! اور آپ کے چہرے پر ہمیشہ بڑی سی مسکراہٹ دیکھنا چاہتی ہوں ۔‘
گوری خان
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے انسٹاگرام پر تصویر شئیر کی جس میں وہ اپنی والدہ اور بیٹے آریان خان کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا ’ہیپی مدرز ڈے۔‘
ادیتی رائو حیدری
پدماوت کی مہرانساءیعنی ادیتی رائو حیدری نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک تصویر شئیر کی جس میں ان کی والدہ ادیتی کو پیار کرتی نظر آرہی ہیں، تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’فرشوں کی موجودگی ہے اور وہ جادو بھی کرتے ہیں، مائوں کا عالمی دن مبارک، فرشتوں کی سردار۔‘
روینا ٹنڈن
اداکارہ روینا ٹنڈن نے اپنی ماں کے ساتھ تصویر جاری کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ’بہت ہی خاص دن!ماں کا جنم دن اور مائوں کا عالمی دن!!‘ انہوں نے مزید لکھاتمام مائوں کو مدرز ڈے مبارک ہو۔ میری ماں ایک مضبوط اور بہادر خاتون ہیں جن سے میں نے پیار کرنا، خیال کریا سیکھا ہے۔ انہوں نے انتھک محنت کی ہم بچوں کے لیے، جنم دن مبارک مام!‘
اکشے کمار
اکشے کمار نے اپنے ٹوئیٹر اکائونٹ پر اپنی ماں کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شئیر کی اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’گھروں میں سورج غروب ہوجاتا ہے لیکن ایک روشنی ہمارے درمیان چمکتی ہے اور وہ عورت ہے۔ ہماری مام، ہماری ہیرو، ہماری اندرونی روشنی کی وجہ!!‘
ابھیشیک بچن
ابھیشیک بچن نے اپنی والدہ جیا بچن کے ہمراہ اپنے بچپن کی تصویر شئیر کی اور ساتھ میں مائوں کے عالمی دن پر ان کو مبارک باد بھی دی۔
سنجے دت
سنجے دت نے اپنی ماں اور اہلیہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے لیے دو لوگ صرف ’ناقابل یقین‘ خواتین ہی نہیں بلکہ بلا شبہ وہ بہترین ماں بھی ہیں۔ خدا کا شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے محبت کرنے والی فیملی سے نوازا۔‘
کاجول دیوگن
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد فلمیں کرنے والی خوبرو اداکارہ کاجول دیوگن نے اپنی والدہ کے ساتھ اپنی تصویر جاری کی جس میں وہ اور ان کی والدہ کے درمیان بے حد مشابہت دیکھی جاسکتی ہے اسی لیے کاجول نے لکھا کہ ’کاجول ، اصل کی کاپی!! میری سپر پاور، میری زندگی۔۔۔ میری ماں‘
پریانکا چوپڑا
پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ماں کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ مسکراتی رہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام مائوں کو ’مدرز ڈے‘ کی مبارک باد جو ماں تھیں ، ہیں اور بننے والی ہیں۔‘
کترینہ کیف
کترینہ کیف نے اپنی ماں کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہیپی مدرز ڈے۔۔ اثبات، ایثار اور کشادہ دلی کی اعلی مثال۔‘
وانی کپور
بھارتی اداکارہ وانی کپور نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پراپنی ماں کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ’محبت ااور بندھن کی خالص شکل۔ اتنی خوبصورت زندگی دینے کا بہت شکریہ۔‘
رنبیر کپور:
بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے الگ ہی انداز میں اپنی ماں نیتو سنگھ کے ساتھ مدرز ڈے منایا۔ وہ انہیں ممبئی کے ’سب اربن ہوٹل‘ لے کر گئے جہاں انہوں نے ایک ساتھ کھانا کھایا اور طویل وقت گزارا۔ ان دونوں کے لنچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اس کے علاوہ جھانوی کپور، عالیہ بھٹ، انوپم کھر، پرینیتی چوپڑا، دپیکا پڈوکون اور دیگر نے بھی انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنی مائوں کے ساتھ تصویر شئیر کی ہے اور ساتھ ہی ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا ہے۔