کراچی میں مارچ کے دوسرے ہفتے سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کے مضافات میں چند روز کے دوران دھند بڑھ سکتی ہے۔
سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونا دھند کا سبب ہے، جبکہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں دن کا درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
فروری کے آخری دنوں اور مارچ کے شروع میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی ہے۔