بہاولنگرکی نہر میں دو مقامات پر50 اور 10 فٹ چوڑے شگاف پڑ گئے، شگاف سےسینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی ہے ۔
محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں چک 143 سکس آر کے قریب نہر میں 50 فٹ جبکہ اسی نہر 6 میں دوسرے مقام پرچک 134 کے قریب دس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔
نہر میں شگاف پڑنے سے سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی ہے، شگافوں کو پُر کرنے کے لیے محکمہ آبپاشی کا عملہ پہنچ گیا ہے جو شگاف پر کرنے میں مصروف ہے۔