کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ٹیم نے ورلڈ کپ فٹ بالفائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔روس کے شہر ماسکو میں جاری ٹورنامنٹکے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم نے انڈونیشیا پینلٹی ککس پر5-4 سے شکست دی۔ فائنل میںاس کا مقابلہ ازبکستان سے بدھ 16 مئی کو ہوگا۔ پاکستان ٹیم کی اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی پر صدر پی ایف ایف فیصل صالح حیات نے مبارکباد دیتے ہوئے اپنے کہا ہے کہ نوعمر کھلاڑیوں نے اپنے شاندار کھیل سے ملک کا نام روشن کیا، امید ہے کہ ٹیم فیصلہ کن معرکے میں ازبکستان کو شکست دیکر ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ رفاعی تنظیم مسلم ہینڈز آرگنائزیشن کے بینر تلے تشکیل پانے والی پاکستان کی اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم نے ورلڈکپ کیلئے ماسکو روانگی سے قبل کوچ محمد رشید کے ہمراہ پی ایف ایف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے فیصل صالح حیات سے ملاقات کی تھی۔ فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ پاکستانی فٹبالرز نے ایونٹ میں بہترین کھیل پیش کیا۔ شاندار کارکردگی پر نہ صرف پی ایف ایف بلکہ پاکستان کی پوری فٹبال برادری خوشی سے سرشار ہے۔واپسی پر اسٹریٹ چلڈرن ٹیم کا شاندار استقبال کریں گے۔