راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے )تحریک لبیک یا رسولؐ پاکستان راولپنڈی ڈویژنل کے امیر پیر سید عنا ئت الحق شا ہ سلطا نپوری نے نوا ز شریف کے ممبئی حملو ں کے متعلق حا لیہ بیا ن پر سخت تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ نوازشریف کیخلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کا روا ئی کی جائے ،ان خیا لا ت کا اظہا ر انھو ں نے ہنگا می طو ر پر طلب کیے جا نے والے اجلا س کے دوران کیا ،جس میں ڈویژنل جنرل سیکر ٹری ملک جا وید اقبا ل ،مر زا عثما ن ڈویژنل میڈیا کوا ر ڈی نیٹر مو لا نا عبدالطیف قا دری ،ان کے معا ون صا جزا دہ مشتا ق احمد،علا مہ شفیق قا دری ،ڈا کٹر عبد الوا حد ،چو ہدری کا مرا ن سمیت دیگر عہدیدا را ن مو جو د تھے ،ڈویژنل صدر نے مزید کہا ہے کہ جو اپنے پیا رے نبی پا ک ﷺکی نا مو س پر مصلحت کا شکا ر ہو سکتے ہیں انھیں اپنے ماں دھر تی کی کیا فکر ہے ،اس لئے ہم مطا لبہ کر تے ہیں کہ نوا ز شریف پر آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کا روا ئی عمل میں لا ئی جا ئے ،اور انھیں اس بیا ن پر قر ار وا قعی سزا دینی چا ہیے تا کہ آئندہ کو ئی اس طر ح کے بیا ن دینے کی جرا ت نہ کر سکے ۔